نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

7 دسمبر کو جے یو آئی میں غیر مشروط شمولیت اختیار کررہا ہوں، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی صحافیوں سے گفتگو


ویب ڈیسک December 03, 2022
فوٹو فائل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو جے یو آئی میں غیرمشروط شمولیت کررہا ہوں کیونکہ جمیعت علما اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنت کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں