لیہ میں زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود کو پنجرے میں قید کرلیا

اغوا کے بعد زیادتی کا شکار لڑکی کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم اگلے روز ہی انہیں رہائی مل گئی


ویب ڈیسک March 31, 2014
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

انصاف نہ ملنے اور گرفتار ملزمان کو رہائی ملنے پر دلبرداشتہ لڑکی نے خود کو زنجیروں سے جکڑ کر والدہ کے ساتھ پنجرے میں بند کرلیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ کے چک 150 کی 13 سالہ حسینہ بی بی نے اغوا اور زیادتی کے خلاف ڈی پی او لیہ کو ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کی جس پر ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم دوسرے روز تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کو رہا کردیا اور متاثرہ لڑکی کو والد سمیت تھانے سے نکال دیا۔

ملزمان کی رہائی پر بچی کے والدین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا جبکہ حسینہ نے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر اپنی والدہ کے ساتھ پنجرے میں خود کو بند بھی کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں