مسلم لیگن طالبان اور لشکر جھنگوی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے شرجیل میمن

لشکرجھنگوی، طالبان اور (ن) لیگ میں خفیہ معاہدے کی وجہ سے پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوتیں،وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک March 31, 2014
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت خفیہ معاہدے کے تحت کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کررہی ہے تو دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک تحریک طالبان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان خفیہ معاہدہ ہے اس لئے پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیاں نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا پرویز مشرف غداری کیس وفاقی حکومت کے لئے کڑا امتحان ہوگا اور دیکھنا یہ ہے کہ سابق آمر کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے یا یہ سب کچھ عوام کے دکھاوے کے لئے ہے۔

شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے کہا کہ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور وہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں