اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
ایک بیان میں 15 رکنی کونسل نے سفارتی اور قونصلر احاطے کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں 15 رکنی کونسل نے سفارتی اور قونصلر احاطے کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا اور حملے کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزیدپڑھیں: کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، زخمی گارڈ پشاور منتقل
سلامتی کونسل نے حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی جلد اور مکمل صحت یابی کی بھی خواہش ظاہر کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں حال ہی میں تعینات ہونے والے عبید نظامانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
بعدازاں مقامی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں کابل پولیس نے پاکستانی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپہ مار کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔