فیفا ورلڈکپ امریکا کو شکست دے کر نیدر لینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

یدرلینڈز نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی


ویب ڈیسک December 03, 2022
(تصویر: اے پی)

فیفا ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے امریکا کوشکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے 10 ویں منٹ میں میمفس ڈیپے نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ڈیلے بلائنڈ نے دُگنا کر دیا۔



امریکا کے حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری کم کی لیکن 81 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے ڈینزل ڈمفرائز نےتیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو مزید برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں