قوم پرست اور وفاقی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے صوبائی جبکہ قوم پرست جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔

اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے صوبائی جبکہ قوم پرست جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔

سندھ بچاؤ ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے سندھ پیپلز لوکل باڈیز آرڈیننس 2012 پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تمام قوم پرست و وفاقی جماعتوں کا اجلاس کل (اتوار کو) اپنی رہائش گاہ حیدر منزل پر طلب کر لیا ہے


اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے صوبائی جبکہ قوم پرست جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ، تحریک انصاف کے نادر اکمل لغاری، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی سمیت3 قوم جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
Load Next Story