آئین شکنی گھناؤنا جرم ہے اور پرویز مشرف کواس کی سزا ضرور ملے گی وزیردفاع

پرویز مشرف کی والدہ بیمار ہیں تو انہیں ایئرایمبولینس کے ذریعے پاکستان لانے کی پیش کش کرتے ہیں، خواجہ آصف


ویب ڈیسک March 31, 2014
پرویز مشرف کے معاملے پرحکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی دباؤ قبول کریں گے، وزیر دفاع فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کو توڑنا گھناؤنا جرم ہے اوعر پرویز مشرف کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے پرحکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کریں گے، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پرویز مشرف غدار ہیں انہیں آئین توڑنے کی سزا ضرور ملے گی، آج عدالت میں اس شخص پر فرد جرم عائد کی گئی ہے جس نے 4 مرتبہ شب خون مارا، عدلیہ نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی، فرد جرم جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اہم سنگ میل ہے، غداری کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عملد رآمد کرے گی جب کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے۔

وزیر فاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے افراد سے جیلیں بھری پڑی ہیں جن کے رشتے دار بیمار ہیں، آئین انسانی ہمدردی کی بنیادپر پرویزمشرف کو باہر اجازت نہیں دیتا ہم عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ پرویز مشرف کی والدہ بیمار ہیں تو انہیں ایئرایمبولینس کے ذریعے پاکستان لانے کی پیش کش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔