ملتان ٹیسٹ ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی

شائقین کو ٹکٹس خریدنے کیلئے کن چیزوں کی ضرورت ہوگی؟

شائقین کو ٹکٹس خریدنے کیلئے کن چیزوں کی ضرورت ہوگی؟ (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج دوپہر 2 بجے سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 16 سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کی واپسی ہونے جارہی ہے، شائقین کرکٹ پاک انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے ملتان ٹیسٹ کے دوران وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 250 روپے جبکہ پریمیم انکلوژر 150 روپے قیمت مقرر کی ہے، وی آئی پی انکلوژرز میں عمران خان، فضل محمود، جاوید میانداد اور ظہیر عباس شامل ہیں جبکہ پریمیم کیٹیگری میں آنے والے انکلوژرز میں وسیم اکرم، الٰہی برادر، حنیف محمد اور مشتاق احمد شامل ہیں۔

ٹکٹس خریدنے والوں کو کن چیزوں کی ضرورت پڑے گی؟


میچ میں داخلے کی اجازت صرف پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر دی جائے گی، جسے شائقین گلگشت باغ اور مین وہاری چوک پر قائم بُک می آفس سے صبح 9 سے شام 6 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

تمام افراد بشمول 4 سال سے زیادہ عمر کے بچے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے بے فارم یا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

اسٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہوگا۔

اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء، شیشے/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 
Load Next Story