طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

زخمی ہونے والے افراد میں تین ایک بچہ اور فرنیٹر کور کا ایک اہلکار بھی شامل


ویب ڈیسک December 04, 2022
زخمی ہونے والے افراد میں تین ایک بچہ اور فرنیٹر کور کا ایک اہلکار بھی شامل (فوٹو : فائل)

طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پاک افغان طورخم بارڈر پر پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے ساتھ زخمی ہونے والے 8 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، بچے اور تین زخمیوں کو پشاور کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں فرنٹئیر کور کا اہل کار بھی شامل ہے، ایف سی اہلکار طورخم سرحد پر معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں