کراچی ایئرپورٹ شارجہ جانے والا مسافر دو کلو آئس ہیروئن کے ساتھ گرفتار

مسافر فرمان اللہ نے آئس ہیروئن بیگ میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپا رکھی تھی


آفتاب خان December 04, 2022
مسافر فرمان اللہ نے آئس ہیروئن بیگ میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپا رکھی تھی (فوٹو : اے ایس ایف)

ائرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر فرمان اللہ نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں