ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
ٹیکس کی اجازت نہیں دینگے، حکومت فیصلہ واپس لے ، تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ
تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ اور ملاکنڈ لیویز کی جگہ ریگولر پولیس تعیناتی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ خان سواتی اور جنرل سیکریٹری حاجی امیر زمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع کو منفرد حیثیت حاصل ہے جسے کسی صورت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون قرار دیا گیا تھا.
انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن پسماندہ جبکہ سیلاب، زلزلہ، دہشت گردی سے بُری طرح متاثرہ ہے، یہاں کسی صورت ٹیکس نفاذ کی اجازت نہیں دینگے، حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو 30 دسمبر تک پورے ڈویژن میں تحریک چلائیں گے۔