پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اسد عمر سے 7 دسمبر کو جواب طلب کرلیا

اسد عمر کو لانگ مارچ کے دوران عدلیہ مخالف تقریر پر نوٹس جاری کیا گیا:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔


راستوں کی بندش کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟

جسٹس جواد حسن نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔ عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔
Load Next Story