ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری نہ کیے

ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے

فوٹو: فائل

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

بھارتی ہاٸی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گئے۔


افتتاحی تقریب آج بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی۔ بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، سری لنکا، جنوبی افریقا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔

پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اَپ رہا ہے۔
Load Next Story