مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند ہجوم کا ایک اورمسلمان پربہیمانہ تشدد

آدم خان کو زیورات چوری کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک December 05, 2022
ہجوم کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والے آدم خان کو اسپتال منتقل کردیا گیا:فوٹو:اسکرین گریب

مودی سرکار میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے ایک اور مسلمان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پیلہار میں 27 سالہ آدم خان نام کے مسلمان پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے انسانیت سوز تشدد کیا۔ ہندو انتہاپسند نہتے مسلمان کو ڈنڈے اور لاتوں سے مارتے اور گالیاں بکتے رہے جبکہ کچھ لوگ ویڈیو بناتے رہے۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1599427045498720256?s=20&t=4KkPNbnIViAYHHmGeKKYlQ

ہجوم نے آدم خان پر زیورات چوری کا الزام لگا کربدترین تشدد کیا۔ آدم خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا وہاں سے گزر رہا تھا جب اچانک ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور بہیمانہ تشددکیا۔ آدم خان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |