توہین الیکشن کمیشن کیس اسد عمر کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار اعلیہ عدلیہ کو ہے الیکشن کمیشن کو نہیں، جواب


ویب ڈیسک December 05, 2022
توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار اعلیہ عدلیہ کو ہے الیکشن کمیشن کو نہیں، جواب

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

سپریم کورٹ میں عمران خان ، اسد عمر ، فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی غیر آئینی ہے، آرٹیکل 204 اعلیہ عدلیہ کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے۔

اسد عمر نے استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |