توشہ خانہ میں نااہلی عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا


ویب ڈیسک December 05, 2022
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا (فوٹو : فائل)

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان فعال ہوگیا اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کردیا اور برطرفی کا یہ کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔