پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا حکومت کا اختیار ہے خورشید شاہ
حکومت نے طالبان سے مذاکرات پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا حکومت کا اختیار ہے۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا، حکومت جس طرح طالبان کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔ پرویز مشرف سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔ پرویز مشرف اپنی والدہ کے بیمار ہونے پر دبئی نہیں پہنچ پائے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں، نواز شریف بھی اپنے والد کی وفات پر نہیں پہنچ پائے تھے۔