شادی ایک رِسک ہے چاہے پسند کی ہی کیوں نہ ہو سجل علی

سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں


ویب ڈیسک December 05, 2022
سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کےانٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے (فائل فوٹو)

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ شادی ایک رِسک ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارینج میرج زیادہ بہتر ہے؟

جس پر سجل کا کہنا تھا کہ 'میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو پسند کی ہو یا ارینج ہو'۔



یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی اہلیہ ہیں اس جوڑی کو پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھا گیا جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے آئے دن چرچے ہوتے ہیں تاہم سجل اور احد ان افواہوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں