ملزمان کو فرار سے روکنے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر فیشل ٹیکنالوجی لگانے کا فیصلہ

فیشل ٹیکنالوجی ائرپورٹ پر لگے کیمروں سے منسلک کی جائیگی۔


Staff Reporter December 05, 2022
فیشل ٹیکنالوجی ائرپورٹ پر لگے کیمروں سے منسلک کی جائیگی۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سےاستفادہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مطلوب افراد کی نشاندہی وسراغ لگانے کے لیے فیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کرے گی۔

جدید آلات کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پرفیشل(چہرے کی ساخت ونقوش)کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو بیرون ملک فرارسے روکا جائےگا، ایسے ملزمان جن کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں نہیں وہ بھی فیشل ٹیکنالوجی سے ایرپورٹ پر گرفتار ہونگے، فیشل ٹیکنالوجی ائرپورٹ پر لگے کیمروں سے منسلک کی جائیگی۔

کسی بھی کیس میں مطلوب ملزم جیسے ہی کیمروں کے سامنےسے گزرے گا،الارم بج اٹھےگا، فیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم مختص ہوگی، جدید ٹیکنالوجی سے ایف آئی اے،پولیس سمیت تحقیقاتی اداروں کو ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔