ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا انگلش کپتان بین اسٹوکس

کبھی وکٹ آپ کے لیے معاون ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی، ہمیں اس میچ میں بہت اچھے مواقع ملے، انگلش کپتان


Staff Reporter December 05, 2022
فوٹو: فائل

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آج کا کھیل بہت اچھا تھا، ہم بہت لطف اندوز ہوئے، یہ ٹیسٹ میچ ہے اور اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا تھا اور ہمارے مختلف پلانز تھے جس کیلئے مختلف فیلڈز رکھی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی وکٹ آپ کے لیے معاون ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی، ہمیں اس میچ میں بہت اچھے مواقع ملے اور ہم نے کوشش کی کہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے اپنا اپنا اچھا کردار ادا کیا، ہم نے کوشش کی کہ مختلف کھیل پیش کریں، بولرز، فیلڈرز بیٹسمین سب نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں، سب میں اچھی صلاحیتیں ہیں، کوشش ہوگی کہ ہم اسی طرح اچھا کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں