شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

دستاویزی فلم میں دونوں کے انٹرویوز شامل کرکے شاہی محل کے اندرونی معاملات سے نقاب کشائی کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 05, 2022
فوٹو: فائل

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سیریز کی پہلی تین اقساط جمعرات تک دستیاب ہوں گی جبکہ پہلے سیزن کی کل چھ اقساط ہیں۔

دستاویزی فلم کا ٹائٹل'ہیری اینڈ میگھن' ہے جس میں دونوں کے متعدد انٹرویوز کو شامل کرکے برطانوی شاہی محل کے اندرونی معاملات سے نقاب کشائی کی گئی ہے۔



ٹریلر میں شہزادہ ہیری کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ''برطانوی شاہی خاندان کے افراد باقاعدگی سے ایک دوسرے کے خلاف خبریں لیک کرتے ہیں اور یہ ایک 'گندا کھیل' ہے۔

شہزادہ ہیری نے ٹریلر میں بتایا کہ پورا سچ کوئی نہیں جانتا اور ہم پورا سچ جانتے ہیں۔

فلمی شائقین یہ توقع کررہے ہیں کہ شاہی خاندان پر مبنی یہ دستاویزی فلم 'دی کراؤن' سیزیز کی طرح لوگوں کو متاثر کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔