فیفا ورلڈکپ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
کروشیا نے جاپان کو پینلٹیز پر 3-1 سے شکست دی
فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جاپان کو پری کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو پنیلٹیز پر 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
کروشین گول کیپر ڈومنِک لِویکووچ نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی تین پینیلٹیز روکیں۔
کروشین گول کیپر ڈومنِک لِویکووچ نے جاپان کی تین پینیلٹیز روکیں- (تصویر: اے پی)
اس سے قبل مقررہ 90 منٹ اور اضافی دو ہاف کے کھیل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔
جاپان کی جانب سے ڈائزین مائڈا نے 43 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو کروشیا کے آئیون پیریسِچ نے 55 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔