دو مجرم خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں قرض 4 گنا کردیا عمران خان

این آر او 2 میں 11 سو ارب کے کرپشن کیسز کو معافی اور استثنیٰ دیا جا رہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک December 06, 2022
این آر او 2 پہلے سے بڑھ کر شرمناک ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 شرمناک ہے جس میں 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی دی جارہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ قوم نے این آر او 1 کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ این آر او 2 پہلے سے بڑھ کر شرمناک ہے۔ این آر او 2 کے تحت 11 سو ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی اور استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں