حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے پی سی بی کی تصدیق

انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے، حکام


ویب ڈیسک December 06, 2022
انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے، حکام (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی نے حارث رؤف کا ایم آر آئی اسکین کروایا ہے جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے، جس کی بحالی کیلئے وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں قیام کریں گے۔

مزید پڑھیں: حارث رﺅف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

دوسری جانب انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان اسی کی سرزمین پر 74 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ کراچی میں 17 سے 21 دسمبر تک شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں