افغانستان بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی
دھماکا آئل کمپنی کی گاڑی کے قریب ہوا، پولیس حکام
افغانستان کے شہر بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا۔ بم سڑک کنارے موجود ایک ریڑھی میں ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
طالبان اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے بم اور خودکش دھماکوں میں زیادہ تر داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
جس پر طالبان نے داعش خراسان کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا تھا۔