فیفا ورلڈکپ کیا میچز میں استعمال ہونیوالی فٹبالز کو چارج کیا جاسکتا ہے

فٹبالز شائقین کیلئے توجہ کا مرکز بن گئی


ویب ڈیسک December 06, 2022
فٹبالز شائقین کیلئے توجہ کا مرکز بن گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا نے قطر میں جاری عالمی کپ کے دوران فٹبالز میں چارجنگ کا آپشن پیش کیا ہے کہ جو توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 میں استعمال ہونے والے فٹبال میچ سے پہلے چارج کیے جاتے ہیں، ان بالز میں بلٹ سنسر نصب کیے گئے ہیں جس سے گیند کی رفتار اور سمت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

ایڈیڈاس کی جانب سے ڈیزائن کی گئی بالز میں ایک بیٹری لگائی گئی ہے جو کہ 6 گھٹنے چارج ہونے کے بعد 18 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے، بالز کو کک لگتے ہی اس میں نصب سنسر متحرک ہوجاتے ہیں جبکہ میدان کے چاروں طرف لگے اینٹینا اسے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کو رئیل ٹائم فریم دیکھاتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ نیمار کے ہمشکل نے شائقین کو پریشان کردیا

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ 2022 کی آفیشل بال "الریحلہ" سیالکوٹ میں بنائی گئی، پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا کی 70 فیصد فٹبالز سپلائی کرتا ہے۔ پاکستان کسٹم کے مطابق رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں فٹبال کی برآمدات میں 59.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیڈاس نے مارچ 2022 کو 'الریحلہ' (عربی میں سفر) کے نام سے آفیشل میچ گیند کا نام رکھا تھا۔ 'الریحلہ' کے رنگ قطر کی ثقافت، جھنڈے اور فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

Footballls

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں