لیڈی گاگا کے کتے کو گولی مارنے والے شخص کو21 سال قید کی سزا

جیمز ہاورڈ نے لیڈی گاگا کے کتے والکر کو گولی ماری جبکہ اُنکے دو نایاب بُل ڈوگس کو چوری کرلیا تھا


ویب ڈیسک December 06, 2022
حکام کا کہنا ہے کہ بُل ڈاگس کو چُرانے کا مقصد اس سے نایاب نسل کے کتے کی ہزاروں ڈالرز قیمت تھی(فائل فوٹو)

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے کو گولی مارنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال لیڈ ی گاگا کے پالتو کتے والکر کو گولی مار کر زخمی کرنے والے اور اُن کے دو نایاب فرانسیسی بُل ڈوگس کو چُرانے والے شخص جیمز ہاورڈ جیکسن کو عدالت نے 21 سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بُل ڈوگس کو چُرانے کا مقصد اس نایاب نسل کے کتوں کی ہزاروں ڈالرز قیمت تھی تاہم ملزم ا س بات سے واقف نہیں تھا کہ یہ کتے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Lady Gaga (@ladygaga)





مجرم جیمز ہاورڈ جیکسن نے پیر کے روز قتل کی کوشش کے الزام کیلئے مقابلہ نہ کرنے کی درخواست کی، جو کیلیفورنیا میں مجرمانہ درخواست کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ جیمز ہاورڈ جیکسن نے عدالت میں یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ایک شخص کو سینے میں گولی مارکر شدید زخمی کر دیا تھا جو اس حملے سے بچ نکلا یہ شخص لیڈی گاگا کے کتوں کا دیکھ بھال کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں