استاد نصرت فتح علی خاں موسیقی کے بادشاہ تھےہنس راج ہنس

ان کے گھر کومیوزیم کادرجہ دیا جائے جہاں ان کی تصاویر،ملبوسات اور دیگر اشیا رکھی جائیں


Showbiz Reporter April 01, 2014
ان کا فن اوران کی شخصیت اس قابل ہے کہ ان کے نام سے ایک میوزیم بنایاجائے۔ فوٹو:فائل

بھارتی گلوکارہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم موسیقی کے بادشاہ تھے ۔

اس لیے میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ استاد نصرت فتح علی مرحوم کے فیصل آباد میں واقع گھر کومیوزیم کا درجہ دیں۔ اس میوزیم میں استاد نصرت فتح علی خاں کی تصاویر، ساز، ملبوسات، کتب سمیت استعمال میں آنیوالی دیگراشیاء رکھی جائیں۔ ان خیالات کااظہارہنس راج ہنس نے واہگہ بارڈرکے راستے بھارت روانگی سے قبل '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم سے مجھے بہت عقیدت تھی۔ ان کا فن اوران کی شخصیت اس قابل ہے کہ ان کے نام سے ایک میوزیم بنایاجائے۔ میرے نزدیک تویہ ان کو سب سے بہترین ٹریبیوٹ ہے۔ اس کے لیے حکومت پاکستان ان کے فیصل آباد میں واقع گھرکومیوزیم میں تبدیل کرے۔ اس میوزیم میں استاد نصرت فتح علی خاں کی تصویریں، ساز، ملبوسات، میوزک البمز، فلمیں، انٹرویوز اوراسی طرح کی دیگراشیاء کواکھٹاکرکے رکھا جائے۔ وہ بہت بڑے فنکا رتھے جنھوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔