فیصل آباد 17 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد کے بعد قتل 3ملزمان گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک December 06, 2022
(فوٹو فائل)

تھانہ ملت ٹاون کے علاقے میں امیر زادوں کی جانب سے 17 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے فیصل آباد میں تشدد کے بعد گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے، ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں