ارشد شریف کیس وزیراعظم کی سپریم کورٹ کو تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

حکومت ارشد شریف قتل کیس کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہرممکن معاونت کرے گی، ٹوئٹر بیان


ویب ڈیسک December 06, 2022
پہلے ہی واقعے کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق خط لکھ دیا تھا، شہباز شریف(فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔

 



وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت ارشد شریف قتل کیس کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہرممکن معاونت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں