ٹی20 ورلڈکپ بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

بھارتی وزارت خارجہ کا کلیرنس سے انکار، سفارتخانہ نے ویزے نہ دیے جس کے باعث ٹیم ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگئی


Sports Reporter December 06, 2022
فوٹو فائل

بھارت نے پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے قومی بلائنڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے انکار کیا جس کے بعد سفارت خانے نے ویزے جاری نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔

چیئرمین پاکستان بلائینڈ کونسل سید سلطان نے کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اس اقدام پر حرانی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی بلائنڈ ٹیم اس سیزن کی مضبوط ٹیم تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں