آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی پر غور

وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ میں 45 فیصد کمی پر غور شروع کردیا جبکہ وزارت منصوبہ بندی کٹوتی کی مخالفت کررہی ہے


Irshad Ansari December 06, 2022
فوٹو فائل

وزارت خزانہ نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے باعث رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی کٹوتی کرنے کی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی بیٹ میں کٹوتی کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دباؤ کی وجہ سے وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 48 فیصد کمی پر غور کیا جارہا ہے جس کے تحت وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کے دباوٴ پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب کٹوتی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے فنڈز میں کٹوتی کی مخالفت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے ترقیاتی بجٹ میں کمی سے متعلق معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم کے پاس لے جانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور منصوبہ بندی کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 727 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، پہلے 4 ماہ کے دوران مختص ترقیاتی بجٹ کا صرف 14 فیصد یعنی 98 ارب 78 کروڑ روپے ہی خرچ کئے گئے ہیں۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں