فیروز خان اور علیزے افہام و تفہیم سے معاملات حل کرلیں عدالت

عدالت نے فیروز خان کو جہیز کا سامان واپس کرنے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی

فوٹو: فائل

فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر صلح کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطاق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ کے روبرو اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔


عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علیزے بچوں کیلئے کتنا اخراجات مانگ رہی ہے وہ بھی لکھ کر لے آئیں اور فیروز خان کتنا اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ بھی لکھ کر آئیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کا حل نکلے اور صلح ہو۔

عدالت نے دونوں فریقین کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے فیروز خان کو جہیز کا سامان بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story