سندھ انٹراڈسٹرکٹ پیپلزبس سروس اہلِ سندھ کا دیرینہ خواب جو ہے اب حقیقت کے پاس

حکومتِ سندھ کی جانب سے بڑے شہروں کی عوام کے لیے آرام دہ اور تیزرفتار بس سروس کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے


ویب ڈیسک December 05, 2022
سندھ انٹراڈسٹرکٹ پیپلزبس سروس کے تحت بڑے شہروں میں جدید ترین عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ فوٹو: حکومتِ سندھ

صوبہ سندھ کی آبادی میں اضافے سے بڑے پیمانے پر شہروں کی توسیع کا سلسلہ شروع ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ کی ضرورت اور طلب کے مسئلے میں بھی اضافہ ہوا اور گزشتہ ایک دہائی میں صوبہ سندھ کو آبادی کے غیرمتوقع پھیلاؤکی سفری ضروریات کو پورا کرنے میں اہم چیلنجز درپیش رہے۔ لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص اور شہید بے نظیرآباد جیسے شہروں میں اندرونِ شہر پبلک ٹرانسپورٹ کے باقاعدہ نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام سفر کے لیے یا تو پرائیوٹ سواریوں کو استعمال کرتے ہیں یا پھر ویگن اور چنگ چی جیسے غیرمحفوظ سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

ان چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، صوبہ سندھ کے عوام کی سفری سہولیات کو پورا کرنے کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ انٹراڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس پراجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پراجیکٹ کے نفاذ کے کیلئے 27 اکتوبر 2021 کو حکومت سندھ کی جانب سے نیشنل ریڈیوکمیونیکیشن کارپوریشن، منسٹری آف ڈیفینس پروڈکشن اور حکومتِ پاکستان کو بسوں کی سپلائی، انہیں چلانے اور بسوں کی مرمت وغیرہ کے علاوہ بس ڈپازٹ اور اسٹیشنوں کی تعمیر، انہیں چلانے اور ان کی مرمت وغیرہ کے لیے کنٹریکٹ سونپے گئے۔ اس پراجیکٹ کے تحت کراچی کے علاوہ مذکورہ بالا شہروں کی عوام کو اہم اور بنیاد شاہراہوں پر آرام دہ، اعلیٰ و جدید، اور معیاری بس سروس خدمات فراہم کرنے لیے ، پہلے مرحلے میں کراچی کے اندر ماڈل کالونی، تا ٹاور تک 29.5 کلومیٹراور ناگن چورنگی تا سنگر چورنگی، 33 کلومیٹر پر 50 بسیں چلائی جارہی ہیں۔ پراجیکٹ کے آغاز میں یوپی موڑ پر 6.7 ایکڑ رقبے کا ایک ڈپازٹ تیار کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی کے چھ روٹس اور لاڑکانہ کے 10.3 کلومیٹرز پر مشتمل روٹ پر 200 بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ پراجیکٹ صوبہ سندھ کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے قیام میں اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔ اس انتہائی اہم وقت کی ضرورت پر مبنی پراجیکٹ کے نفاذ سے 3 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع کے ساتھ ساتھ دیگر معاشی راستوں کے کھلنے کی بھی امید کی جاسکتی ہے۔ پراجیکٹ کے اہداف میں حکومتِ سندھ کے مقررہ سے پورے سندھ کے اندر ڈپازٹس اور بس اسٹاپوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ یہ سندھ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا معیاری پراجیکٹ ہے جس سے نہ صرف سفری سہولیات کے مسائل حل ہوں گے بلکہ بڑے پیمانے پر ترقی اور خوشحالی بھی ممکن ہوپائے گی۔ ان عوامی بسوں میں ایئرکنڈیشن کے ساتھ ساتھ وائی فائی کی سہولیات اور بزرگ، خواتین اور معذور افراد کے بیٹھنے کے لیے الگ نشستوں کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

کسی بھی ریاست کو اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے بڑےبڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ امید ہے کہ اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ میں سفری سہولیات کی بہم دستیابی کے علاوہ ملازمتوں اور روزگار کے نئے مواقعوں کی مد میں خوشحالی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |