آزادکشمیر میرپور میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 8 دسمبر کو ہوگا
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرا مرحلے میں 8 دسمبر کو میرپور میں انتخابات ہوں گے
آزادکشمیر کے ڈویژن میرپور میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کا انعقاد 8 دسمبر کو ہوگا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امجد اقبال کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق 7 اور 8 دسمبرکوغیر متعلقہ افراد کے میرپور میں داخلہ پر پابندی ہوگی، کوئی سیاح اور غیر متعلقہ فرد بغیر کسی جواز کے داخل نہ ہوسکے گا، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کہ مطابق فیصلہ امن امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا، میرپور ڈویژن میں جاری انتخابی مہم 6 دسمبر کی رات بارہ بجے ختم کر دی جائے گی۔
میرپورڈویژن پر مشتمل تین اضلاع میرپور ، بھمبر اور کوٹلی میں میں کل ووٹرز کی تعداد 1238049 ہے جس میں 655550 مرد اور 582499 خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں 1070 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 53 خواتین سمیت 4247 امیدوار مدمقابل ہیں، تینوں اضلاع میں پولنگ کیلئے 2189 پولنگ اسٹیشن اور 3376 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، 222 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین، 244 کو حساس اور 72 کو نارمل پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے 5000 اہلکاروں سمیت 9 ہزار سے زائد نفری سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔