چین امریکا اور برطانیہ کی سیلاب سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیرخزانہ نے تینوں ملکوں کے سفیروں کو نقصانات، بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا

فوٹو: فائل

چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلادیا ہے۔


یہ یقین دہانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تینوں ملکوں کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتوں میں کرائی. وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا۔

ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں، پاکستان کی جانب سے تینوں اہم ملکوں کے سفیروں سے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکا برطانیہ اور چین نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
Load Next Story