ارشد شریف قتل کیس میں خرم وقار اور طارق وصی کو شامل تفتیش کریں گے رانا ثنا

عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک December 07, 2022
(فوٹو : فائل)

رانا ثنا اللہ نے اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے، پی ٹی آئی مکاؤ، ملک بچاؤ مہم ہم ہی شروع کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی تائید نہیں کریں گے، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ارشد شریف (مرحوم) کے قتل کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، ویسے دفعہ 174 کے تحت اسلام آباد پولیس تفتیش کر رہی تھی جب کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھی کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت ارشد شریف کے معاملہ کی انکوائری کر رہی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خرم اور وقار صحافی ارشد شریف کے کیس سے باہر نہیں ہو سکتے، ان کے ساتھ اور لوگ بھی ہو سکتے ہیں، طارق وصی کی وساطت سے ارشد شریف مرحوم کینیا پہنچے اور وہاں جا کر یہ وقار احمد اور خرم احمد کے مہمان تھے۔

انہوں نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفار احمد، خرم احمد اور طارق وصی کو شامل تفتیش کریں گے۔۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مذاکرات کے لئے اپنا رویہ تبدیل کریں، باضابطہ مذاکرات عمران خان سے ہوں گے اور مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |