کراچی میں 12 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، میڈیکل رپورٹ

—فائل فوٹو

شہر قائد کے علاقے جیکب لائن میں بارہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب لائن میں بریگیڈ تھانے کی حدود میں ایک گھر سے پھندے سے جھولتی 12 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کو اہل خانہ نے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔


پولیس حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

پولیس سرجن کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کا والد نائب قاصد ہے اور واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی پر تھا جبکہ بڑی اور چھوٹی بہن اسکول میں موجود تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد سے بچی کا چچا مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story