سی ایس ایس تحریری امتحان صرف 393 امیدوار کامیاب ہو سکے

امتحان کیلیے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن


Numainda Express December 07, 2022
امتحان کیلیے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن۔ فوٹو : فائل

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحان کیلیے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا، 20ہزار262 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا،جن میں سے 19869 امیدوار فیل اور صرف393 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب محض 1.94 فیصد رہا۔

کامیاب قرار پانے والوں میں عامر سہیل برکی، اقصٰی رف، عائشہ گلزار، دانیال خان، ملک حمزہ محمود، ماریہ حمید، عبداللہ بیگ ، اسفند یار، عثمان علی، آمنہ خان، انیقہ لیاقت، فیضان حمید، شاہ فیصل، کنول شاہین، نعمان اعجاز و دیگر شامل ہیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ اور وائیوا کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں