کراچی میں 12 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا مقدمہ چچا پر درج

میرا بھائی مجیب اللہ نشے کا عادی ہے، جس نے میری بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے، بچی کے والد کا بیان


Staff Reporter December 07, 2022
مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں (فوٹو فائل)

لائنز ایریا کے علاقے میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے قتل کی جانے والی بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

12 سالہ بچی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پھندا لگا کر خودکشی کی بات میرے بھائی نے مجھے بتائی، بچی کو اسپتال لے کر گیا تو پتا چلا کہ اس کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرا بھائی مجیب اللہ عرف ندیم نشے کا عادی ہے، جس نے میری بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار مقتول بچی کا والد سرکاری ملازم اور تین بچوں کا باپ ہے جب کہ واقعے کے بعد سے ملزم مجیب اللہ عرف ندیم فرار ہے، جسے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 12 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بریگیڈ تھانے کی حدود میں لائنز ایریا کے علاقے جیکب لائن سے 12 سالہ بچی کی گھر سے پھندے سے جھولتی لاش برآمد ہوئی تھی، جسے اہل خانہ نے ابتدائی طور پر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی، جسم کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

پولیس سرجن کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کا والد نائب قاصد ہے اور واقعے کے وقت ڈیوٹی پر تھا جبکہ بڑی اور چھوٹی بہن اسکول میں موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے بچی کا چچا مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |