کلکتہ پولیس نے متنازع بیان پر پریش راول کو تھانے طلب کرلیا

پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما محمد سلیم کی شکایت پر پریش راول کو طلب کیا ہے


ویب ڈیسک December 07, 2022
کولکتہ پولیس نے پریش راول کو ’بنگالیوں کے لیے مچھلی پکانے‘ کا بیان دینے پر کی گئی شکایت کے خلاف طلب کیا ہے (فائل فوٹو)

بھارت میں بسنے والے بنگالیوں کے حوالے سے متنازع بیان دینے پر کلکتہ پولیس نے پریش وارل کو طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈین اداکار اور بے جے پی رہنما پریش راول کو بنگالیوں کے حوالے سے بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

کولکتہ پولیس نے پریش راول کو 'بنگالیوں کے لیے مچھلی پکانے' کا بیان دینے پر کی گئی شکایت کے خلاف تالتلا پولیس اسٹیشن میں 12 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما محمد سلیم کی شکایت پر پریش راول کو طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ پریش راول نے گجرات میں انتخابی مہم کے دوران بنگالیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'گیس سلنڈر مہنگے ہیں لیکن وہ نیچے آئیں گے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ لیکن کیا ہوگا اگر روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس رہنے لگیں؟ کیا آپ گیس سلنڈر استعمال کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

بی جے پی رہنما اور اداکار پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلا ف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں