فیفا ورلڈکپ مراکش نے اسپین کو ہراکر میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے
سابق عالمی چیمپیئن کو شسکت دیکر مراکش نے پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی
فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔
ایونٹ کے سپر 16 مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے اسپین کو پینلٹیز پر اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔
اسپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔