امریکی محکمہ خارجہ کا فواد چودھری اور ڈونلڈ بلوم ملاقات کی تصدیق سے گریز

بھارتی حکومت مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک December 07, 2022
بھارتی حکام سے مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے مزید اقدامت کرنے کا کہیں گے،امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا گروپ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ کسی امریکی عہدیدار کی کسی فرد یا گروپ سے ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ امریکی حکام مختلف سیاسی شخصیات اور عہدیداران سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کے تحفظات کو نوٹ کرلیا ہے۔بھارتی حکومت سے کہیں گے کہ وہ ہر طبقے کی مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔بھارتی حکام سے رابطوں میں مذہبی آزادی کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں