قائمہ کمیٹی ڈسکوز نجکاری یکساں ٹیرف پالیسی ختم کرنیکی تجویز

ایرا ملازمین ریگولر کر نیکا حکم، نیلم ویلی، PSDP منصوبوں کیلیے فنڈزدینے کی ہدایت


Numainda Express December 07, 2022
قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت نے بیت المال کے فنڈز بند کرنے کا جائزہ لیا (فوٹو فائل)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے وفاقی حکومت کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کو یکساں ٹیرف کی پالیسی کو بھی ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے وفاقی حکومت کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کو مزید چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے اور حقیقی مسابقتی مارکیٹ کے لیے یکساں ٹیرف کی پالیسی کو بھی ختم کرنے کی تجویز دیدی۔ ڈسکوزکی نجکاری پروگرام کے تحت میپکو کی نجکاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے ایرا ملازمین کو تمام سابقہ مراعات کے ساتھ ریگولر/ بحال کرکے 3دن کے اندر رپورٹ کمیٹی میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سینیٹ کمیٹی امورکشمیر وگلگت بلتستان کا نیلم ویلی میں ترقیاتی کاموں اور آزاد کشمیر میں پی ایس ڈی پی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلیے متعلقہ حکام کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت،ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے اجلاس میں بے نظر انکم سپورٹ پروگرام (بسپ) کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد ، صوبہ بلوچستان میں پاکستان بیت المال کے فنڈز بند کرنے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

سینیٹ ہائوس کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر مجاز افراد کے قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں انہی کا قبضہ ہونا چاہیے جنہیں الاٹمنٹ ہوئی ہے، آئندہ اجلاس میں تمام تفصیلات پیش کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔