بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ اہلکار شہید

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے


ویب ڈیسک December 07, 2022
فوٹو: فائل

کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا، دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں