ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر 6 ماہ سے زائد وقت لگے گا چیف الیکشن کمشنر
نہیں چاہیں گے کہ جلد بازی کے باعث انتخابات کے نتائج پر انگلیاں اٹھیں، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حلقہ بندیوں میں 6 ماہ سے زائد وقت لگے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کبھی نہیں چاہے گا کہ جلدبازی کے باعث انتخابات کے نتائج پر انگلیاں اٹھیں۔ ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ دینے کی مخالفت نہیں کی تاہم ووٹنگ میں شفافیت لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لئے ورکر سے لے کر پارٹی ہیڈ سب برابر ہیں۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پارٹی سربراہ سمیت کارکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کی کامیابی الیکشن کمیشن کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ ڈیجیٹل حلقہ بندیوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا۔ ڈیجیٹل مردم شُماری کے نتائج وقت پر آگئے تو نئی حلقہ بندیاں کرکے بروقت انتخابات کے لئے تیار ہو نگے۔
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے 2 بار حلقہ بندیاں کیں جبکہ صوبائی حکومت نے 2 بار الیکشن قوانین تبدیل کئے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حکومت کو پابند کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اب الیکشن قوانین تبدیل کئے تو الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن کرادے گا۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں الیکشن ملتوی ہوا جو اب 15 جنوری کو ہوگا۔