کروشیا فوجی مشقوں کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

لڑاکا طیارے میں کروشیا ایئرفورس کے دو ماہر پائلٹس موجود تھے


ویب ڈیسک December 07, 2022
پائلٹس نے طیارے میں چھلانگ لگاکر اپنی جان بچالی، فوٹو: فائل

کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ فوجی مشق کے دوران تکینیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بری، بحری اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں تاہم اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

فوجی مشق کے دوران مگ 21 لڑاکا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارہ ایک گھر کے بالکل نزدیک گر کر تباہ ہوا جس سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

خوش قسمتی سے طیارہ گرنے کی جگہ پر کوئی شخص موجود نہیں تھا جب کہ پائلٹس طیارے میں تکنیکی خرابی کو دیکھتے ہوئے چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر بحفاظت اتر گئے تھے۔

لڑاکا طیارہ گرنے کے باوجود ملکی فوج نے مشقیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں پائلٹس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جس دوران وہ ماہر نفسیات سے بھی سیشن کرائیں گے۔

خیال رہے کہ مگ 21 لڑاکا طیارے کی پہلی رونمائی 1955 میں ہوئی اور 1959 سے یہ ملکوں کے فضائی بیڑے میں شامل ہوا اور 1985 تک اپنی دھاک بٹھائی رکھی تاہم اب یہ طیارے بوسیدہ ہوتے جارہے ہیں اور ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں