فنڈنگ کیس اکاؤنٹ کیلیے عمران خان کے دستخط پی ٹی آئی لیٹر ہیڈ استعمال کا انکشاف

پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی، عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا، ایف آئی اے

ایف آئی اے لاہور نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا (فوٹو فائل)

ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی چیلنج کردی

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ۔ لاہور) نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ 4 صفحات پر مشتمل جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا جب کہ لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی برانچ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا۔


الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھی پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سے کھلوایا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال آپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔ ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974ء کے تحت انکوائری کرنے کا مجاز ہے۔
Load Next Story