شہباز گِل کیخلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج
ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی، اشتعال پھیلانے اور جھوٹی مہم جوئی کے الزامات عائد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کروادیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گِل کے خلاف سرجانی میں شہری دانیال رشید نے دفعہ 1775/22 درج کرایا جبکہ رضویہ میں شہری قاضی حسن کی مدعیت میں دفعہ 598/22 درج ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کے درخواست گزاروں نے رہنما تحریک انصاف پر پریونیشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات شامل کی ہیں۔
درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھی، تقریر میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا۔
مزید پڑھیں: شہبازگلِ کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
مدعی مقدمہ نے درخواست میں لکھا کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی جس سے عوام میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کی جاسکے۔
اس سے قبل بھی شہباز گلِ کے خلاف بریگیڈ تھانے میں ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اور جھوٹی مہم جوئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔