پشاور امن کمیٹی کا رضا کار قتل اورکزئی میں دھماکا 3زخمی

سربند سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد،دھماکےسےاسکول زمین بوس ہوگیا،شبقدرمیںسیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 شدت پسند گرفتار۔


Numaindgan Express September 15, 2012
سربند سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد،دھماکے سے اسکول زمین بوس ہوگیا،شبقدرمیںسیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 شدت پسند گرفتار، فوٹو: فائل

پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائیزی امن کمیٹی کے رضاکار شاہ جی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ادھر اورکزئی کی لوئر تحصیل کے علاقہ اتمان خیل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میںلیوی اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ' پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق راج محمد امیر جماعت اسلامی اورکزئی ' لیوی سپاہی محمد خان اور اختر منیر زخمی ہو ئے ، پولیٹیکل تحصیلدار نعمان علی شاہ نے بتایا کہ دھماکہ لیوی فورس کے لائن آفیسروں کو ٹارگٹ بنانے کیلیے کیا گیا تھا ،مہمند کی تحصیل حلیمزئی میں خاصہ دار فورس صوبیدار ایاز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ' ناساپئی خاپخ روڈ کے کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ' علاقے میں سرچ آپریشن 'اجتماعی ذمے داری کے تحت 6 افراد گرفتار کرکے ایک مکان کو مسمار کردیا گیا 'تخت بھائی اور شیر گڑھ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں گرلز پرائمری سکول کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ' دھماکے سے بلڈنگ مکمل طور پرزمین بوس ہوگئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،پشاور کے نواحی علاقے سربند میں نوجوان کو قتل کردیاگیا ، پولیس کے مطابق فیض اللہ تین روز سے لاپتہ تھا گزشتہ روز اس کی لاش مل گئی ، آئی این پی کے مطابق شبقدر میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران دو شدت پسندوں امیر حسین ولد غازی گل اور نظر ولد گلاب کو گرفتار کرلیا،اُن کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں